Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپنرز کی شاندار بولنگ، پاکستان سات وکٹوں سے کامیاب

نعمان علی ڈبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی سپنر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
88 رنز کا تعاقب گرین شرٹس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
88 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کھانے کے وقفے کے بعد پہلے اوور میں ہی دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ 
نوکیا نے پہلے عابد علی کو رنز پر بولڈ کیا اور اس کے بعد عمران بٹ بھی 12 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 
اس کے بعد اظہر علی اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 63 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ بابر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جمعے کو جب جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے آغاز ہی میں کیشو مہاراج کو بولڈ کر دیا۔
اس کے بعد کپتان کوئنٹن ڈی کوک صرف دو رنز پر ہی یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔  جارج لنڈے بھی صرف 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، انہیں نعمان علی نے آؤٹ کیا۔
رباڈا بھی زیادہ تر وکٹ پر رک نہ سکے اور نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد اینرخ نوکیا بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
ٹیمبا باوما نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی اور 40 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 
پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نعمان علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ ڈبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی سپنر ہیں۔
 پاکستان کو فتح کے لیے صرف 88 رنز درکار ہیں۔
اس سے پہلے کھیل کے تیسرے دن پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور ڈین ایلگر نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم 48 کے مجموعی سکور پر ڈین ایلگر 29 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے یاسر شاہ کی گیند پر ان کا کیچ لیا۔
جس کے بعد مارکرم اور رسی وین ڈر ڈوسن کے درمیان 127 رنز کی شراکت داری ہوئی اور ایک مرحلے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑا سکور بناتی نظر آئی لیکن ایک بار پھر پاکستانی سپنرز کا جادو چلا اور وین ڈر ڈوسن 64 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی بال پر عابد علی کو کیچ دے بیٹھے۔
ایڈن مارکرم کو 74 رنز پر نعمان علی نے آؤٹ کر دیا جبکہ فاف ڈوپلیسی صرف 10 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شیئر: