Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امیونٹی پاسپورٹ‘: کویت میں 20 ہزار افراد کو ویکسین کی فراہمی

کویت میں کووڈ 19 کے ایک لاکھ 55 ہزار آتھ سو 74 کیس سامنے آئے اور 946 اموات ہوئی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
کویت کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کویت میں ابتدائی طور پر 20 ہزار سے زائد افراد کو کووڈ 19 کی ویکسین دے دی گئی ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق خلیجی ملک نے تقریباً ایک ماہ قبل ویکسین کے حوالے سے مہم شروع کر دی تھی اور تقریباً ڈھائی لاکھ افراد نے ویکسین کے حصول کے لیے آن لائن  رجسٹریشن کروائی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو ایک الیکٹرونک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو بیرونی دنیا کے ممالک کے ایئرپورٹس پر ’امیونٹی پاسپورٹ‘ کے طور پر کام کرے گا۔
کویت کے وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔
بقول ان کے ’وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک ویکسین فراہمی کی مہم کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اس کے لیے تربیت یافتہ کارکن اور سنٹرز موجود ہیں جو 10 ہزار افراد کو ویکیسن دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وبا سے پہلے جیسے معمولات زندگی بحال ہونے کا امکان 2022 تک ہے۔
اب تک کویت میں کووڈ 19 کے ایک لاکھ 55 ہزار آتھ سو 74 کیس سامنے آئے ہیں اور 946 اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: