Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروز سیکٹر کے قیام کے لیے کمپنی قائم، ’50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی‘

سعودی کروز کا منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے ملک میں کروز سیکٹر کے قیام کے لیے ایک کمپنی قائم کی ہے، اس کمپنی کا مقصد سیاحت کی صنعت میں 50 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی کروز، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے، اور یہ وژن 2030 اصلاحاتی منصوبے کے اہداف کے مطابق مملکت کو بین الاقوامی کروز کے نقشے پر سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرائے گا۔
اس کے لیے ایسے روٹس تیار کیے جائیں گے جن سے لوگوں کو ملک کے ورثے اور ثقافت کو اس طریقے سے دیکھنے کا موقع ملے گا جس سے ماحولیات اور قدرتی وسائل کو بھی تحفظ حاصل ہو گا۔

 

جدہ میں پبلک ریلیشنز کی 27 سالہ ملازم لائل عبد اللہ نے کہا بتایا کہ ’وبا کی وجہ سے ملازمت کی شرح میں کمی آئی ہے۔‘
حقیقت یہ ہے کہ مملکت ایک پورے نئے شعبے کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ملازمت کی شرح میں اضافے کے لیے بھی کام کر رہی ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔‘
لائل عبد اللہ نے مزید بتایا کہ ’وہ توقع کرتی ہیں کہ کروز مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے یکساں دلچسپی کا باعث ہوگا۔‘
’مملکت نے سعودی سیزنز سے لے کر العلا اور دیگر مقامات تک، سیاحت کے شعبے میں کافی سرمایہ کاری کی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سے بہت سارے افراد اس جانب متوجہ ہوں گے۔‘
مالیاتی تجزیہ کار احمد العسمری نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ نیا منصوبہ ’بہت ہی پرکشش‘ ہے، تاہم اگر یہ کسی خاص معاشرتی طبقے کے لیے ہے تو پھر یہ مایوس کن ہوگا۔
انہوں نے بحیرہ احمر کے تفریحی کروز کے کرایوں کا ذکر کیا جس کا کرایہ سات ہزار سعودی ریال (1866 ڈالر) سے 10 ہزار سعودی ریال کے درمیان ہے۔

شیئر: