Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلقات کی بحالی اور سرحدیں کھلنے سے قطر جانے والوں میں تیزی

مسافروں کا کہنا ہے کہ سفری پابندیاں ختم ہونے پر وہ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
ٹریول سیکٹر کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارم سوجرن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قطر کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور جی سی سی کے دو ہمسایہ ممالک کے مابین زمینی و فضائی سرحدیں کھلنے کے بعد سے قطر کا سفر کرنے میں ڈرامائی طور پر 70.5 فیصد تیزی آئی ہے۔
سوجرن نے 2021 کے پہلے دو ہفتوں کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک بلاگ میں کہا ’ ممکنہ طور پر تعلقات کی بحالی کے ذریعے پیش کردہ سرحدوں کے آر پار سفر کرنے کے نئے مواقع میں دلچسپی کو نمایاں کرتا ہے۔
سعودی عرب سے گذشتہ 14 دنوں کے دوران قطر جانے کے حجم میں ایک مثبت اضافہ پچھلے 28 دنوں میں جانےکے مقابلے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوجرن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی آن لائن ہالیڈے میکرز میں سے 35.8 فیصد ایک رات تک شارٹ لوکل ٹرپس بک کروانا چاہتے ہیں، 25.35 فیصد تین دن تک سٹے اوے کی تلاش میں ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آن لائن سعودیوں میں سے 41.45 فیصد سفر سے پہلے صرف دو سے سات دن کے نوٹس کے ساتھ ٹرپس بک کر رہے ہیں جس میں صرف ایک دن کے نوٹس کے ساتھ 16.9 فیصد بکنگ ہے۔
دریں اثنا یوگو کے ایک سروے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے 46 فیصد مسافروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سفری پابندیاں ختم ہوتی ہیں وہ ایک بار بین الاقوامی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سروے میں پرتعیش مسافروں کی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو بزنس یا فرسٹ کلاس میں سفر کرتے اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں رہتے ہیں۔
سروے میں شامل 32  فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ 2021 کے دوران ڈومیسٹک ہالیڈے یا قیام کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور 25 فیصد مقامی یا بین الاقوامی سطح پر بزنس ٹرپ کا ارادہ کر رہے ہیں۔ صرف 4 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ ان کا اس سال سفر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
عربی ٹریول مارکیٹ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایگزیبیشن ڈائریکٹر ڈینیئل کرٹس نے ایک بیان میں کہا ’مشرقِ وسطیٰ سے آنے والے مسافر اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سفر کریں گے ان کے مقابلے میں دوسرے خطوں (40 فیصد بمقابلہ 36 فیصد) اور جب آپ اس حقیقت کو ان کی طے شدہ سفر کی تعداد میں شامل کرتے ہیں تو  اس سے مشرقِ وسطیٰ کی سیاحت کے شعبے کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مطلوب مقام حاصل ہو جاتا ہے۔‘
سروے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے مسافر ہالیڈے کی منزل کا انتخاب کرتے وقت قدرتی خوبصورتی (34 فیصد)، بیچ ہالیڈیز (34 فیصد)، خوشگوار آب و ہوا (29 فیصد) اور رابطے (28 فیصد) کو ترجیح دیتے ہیں۔ سفر کرتے وقت ان کے اہم خدشات صحت کے خطرات (43 فیصد) اور حفاظت (35 فیصد) ہیں۔ تین میں سے ایک رائے دہندگان نے یہ بھی کہا کہ قیمت بہت ضروری ہے۔
کرٹس نے کہا ’پوری دنیا میں ویکسین لگائے جانے سے، لگژری طبقے میں کام کرنے والے ٹریول پروفیشنلز اس سروے میں فراہم کردہ معلومات کا خیرمقدم کریں گے۔
جدہ میں دسمبر 2020 تک ایوریج ڈیلی ریٹس (اے ڈی آر) میں 8.9 فیصد نرمی آئی جبکہ اوکیوپیسی میں 11.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ نیتجے کے طور پر فی دستیاب کمرہ کی آمدنی میں 25.8 کمی واقع ہوئی۔
جدہ میں اے ڈی آر میں سال بہ سال 34.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ اوکیوپیسی میں 20.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ اسی مدت کے دوران فی دستیاب کمرہ کی آمدنی کی سطح میں 57.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
تاہم یہ رپورٹ محتاط طور پر پُر امید تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’مارکیٹ کی لچک بنیادی طور پر ڈومیسٹک تفریحی ڈیمانڈ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے کیونکہ سعودی شہری بین الاقوامی سفر کی بجائے مقامی سفر کرنے کے خواہاں ہیں۔

شیئر: