Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح 21.8 فیصد

2019 کی آخری سہ ماہی میں یہ شرح 20.90 فیصد تھی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) کے ماتحت قومی روزگار کے اعدادوشمار جمع کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھ کر 21.81 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
2019 کی آخری سہ ماہی میں یہ شرح 20.90 فیصد تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس میں رجسٹرڈ نجی اداروں کے سعودیوں کی تعداد 1.749.571 تھی۔ ان میں 65.6 فیصد مرد اور 34.4 فیصد خواتین تھیں۔ 
سینٹر کا کہنا ہے کہ سعودائزیشن  کے حوالے سے مشرقی ریجن پہلے، ریاض دوسرے، مکہ مکرمہ  تیسرے، مدینہ منورہ چوتھے اور عسیر پانچویں نمبر پر رہا ہے۔ 

شیئر: