Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی اشتہاریوں سے پوچھ گچھ، قصہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر پروگراموں کے بارے میں غیرمعیاری زبان استعمال کی گئی- (فوٹو عاجل)
پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے نئے سیاحتی پروگراموں کے پرچار کے لیے اشتہارات میں حیا سوز زبان استعمال  کرنے والے عہدیداروں کے ساتھ پوچھ گچھ  کا حکم دے دیا-
سوشل میڈیا پر سیاحتی پروگراموں کے حوالے سے غیرمعیاری زبان استعمال کی گئی تھی-
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ المعجب نے ہدایت دی ہے کہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کے  ذمہ داران سے نہ صرف یہ کہ پوچھ گچھ کی جائے بلکہ ان کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کیا جائے-
المعجب نے کہا کہ سیاحتی پروگراموں کے پرچار میں ذمہ داران نے جو کچھ کیا ہے وہ انفارمیشن کرائم کے انسداد کے قانون کے بموجب جرم ہے- اس پر وہ سزا کے  مستحق ہیں-
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ ہمارا ادارہ سوشل میڈیا کے صارفین کو سماجی آداب کی بے حرمتی سے تحفظ فراہم کرنے کا پابند ہے- سوشل میڈیا پر اسلامی اخلاق اور اقدار کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا اور اس حوالے سے کارروائی کرنا بھی پبلک پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: