Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں القاعدہ کا رہنما کئی مہینوں سے زیر حراست: اقوام متحدہ

خالد بتارفی کو اکتوبر میں غیدہ شہر میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں القاعدہ کا رہنما کئی مہینوں سے گرفتار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ رپورٹ جمعرات کو شائع کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی تیار کردہ اس رپورٹ میں سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ ’خالد بتارفی کو اکتوبر میں المهرة گورنریٹ کے غیدہ شہر میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ ان کا نائب سعد عاطف العولقي اس آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔‘
خالد بتارفی نے ایک سال قبل ہی جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

شیئر: