Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی وے پر نصب’ ساھر‘ سسٹم کا کیمرہ نذرآتش

سسٹم کو تباہ کرنے والے نامعلوم شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں الدایر بنی مالک کمشنری کے ہائے وے پر نصب ایک اور ’ساھر‘ سسٹم کے کیمرے کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے سسٹم کو تباہ کرنے والے نامعلوم شخص کو تلاش کررہے ہیں۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ساھر کیمروں سے نالاں تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والے نامعلوم افراد نے الدایربنی مالک کمشنری کے ہائی وے پر نصب ایک ساھرکیمرے کو تباہ کردیا۔ 
نامعلوم افراد نے شاہراہ پر نصب کیمرے کو تلف کرنے کے بعد اسے نذر آتش کردیا جس سے کیمرہ مکمل طور پرتباہ ہو گیا۔  

الدایربنی مالک کمشنری کے ہائی وے پر نصب ساھرکیمرے کو تباہ کیا گیا۔ ( فوٹو سبق)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کیمرے کو تباہ کیا گیا وہ اس مقام پر نصب کیا گیا تھا جہاں خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے رفتار کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
 اس مقام پر تیز رفتاری کے باعث زیادہ حادثات رونما ہوتے تھے جن کی روک تھام کےلیے کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔ 
واضح رہے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مملکت کی مختلف شاہراہوں پر حد رفتار کو متعین کیا گیا ہے تاکہ لوگ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ نہ کریں اور حادثات رونما نہ ہوں۔ 
تیز رفتاری پر ساھر کیمروں کے ذریعے گاڑی کے مالکان کا چالان کیا جاتا ہے۔ خود کار کیمرے مقررہ رفتار سے زیادہ تیز جانے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ اسکین کرکے چالان کرتے ہیں۔

شیئر: