Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پرغیراخلاقی سرگرمیاں، شہری گرفتار

مقامی شہری نے غیراخلاقی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں الخفجی پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو تیزی سے وائرل تھی جس میں مقامی شہری مبینہ طور پر شراب نوشی کر رہا تھا اور اس نے بعض نازیبا جملے تحریر کیے ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی شہری نے اس غیراخلاقی وڈیو کو ٹوئٹر پربھی شیئر کیا تھا۔
الخفجی پولیس نے وڈیو بنانے والے مقامی شہری کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: