Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرکاری ، نجی اور تجارتی ادارے آن لائن چینلز استعمال کریں‘

آن لائن ڈیوٹی کو ایکٹیو کرنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور سرکاری اداروں سے آن لائن ڈیوٹی کو ایکٹیو کرنے اور حفاظتی اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے  سرکاری ونجی اور غیر تجارتی اداروں کے تمام کارکنان سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اور وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں اور صحت ہدایات پر عمل کریں۔
دفاتر میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ کارکنان اور اداروں سے رجوع کرنے والوں کی سلامتی کا دھیان رکھیں۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور محفوظ ڈیوٹی والے ماحول میں کام کرنے کے لیے ہدایات کی پابندی کریں۔ 
وزارت افرادی قوت نے ہدایت کی ہے کہ بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔  
سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ حفاظتی ماسک کے استعمال کا دھیان رکھا جائے۔ مصافحے سے پرہیز کیا جائے۔ دفاتر میں سینیٹائزر فراہم  کیے جائیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ باقاعدہ اجلاس کے بجائے حتی الامکان آن لائن اجلاس پر اکتفا کیا جائے اور یہ کام بصری رابطے کے ذریعے انجام دیا جائے۔
بیان کے مطابق ڈیوٹی کو حتی الامکان آن لائن انجام دیا جائے۔ اس کے ساتھ  ڈیوٹی کے اوقات میں لچک پیدا کی جائے۔ مطلوبہ خدمات حاصل کرنے کے لیے آن لائن چینلز سے استفادہ کیا جائے۔

 

شیئر: