Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی صارفین کن سات صورتوں میں معاوضے کے حقدار ہوں گے

پندرہ ورکنگ ڈیزمیں بل سے متعلق شکایت دور نہ کرنے پر صارفین معاوضے کا حق رکھتے ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ سات صورتوں میں بجلی کے صارفین سروس فراہم کرنے والے ادارے سے معاوضے کے حقدار ہوں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’اگر بجلی سروس فراہم کرنے والے ادارے نے پندرہ ورکنگ ڈیز کے اندر بل کی بابت شکایت دور نہ کی تو ایسی صورت میں صارف مالی معاوضے کا حقدارہو گا‘۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے ایک اکاونٹ پر ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کن صورتوں میں بجلی کے صارفین  بجلی سروس فراہم کرنے والے ادارے سے مالی معاوضہ لے سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ فیس ادا کرنے کے چالیس روز کے اندر نئے ادارے کو بجلی فراہم نہ کرنے، پانچ ورکنگ ڈیز کے دوران صارف کو سروس فراہم نہ کرنے اور اندراج نہ کرنے، شہروں میں بل ادا کرنے کے تین گھنٹے اور دیہات میںپانچ گھنٹے کے بعد بجلی بحال نہ کرنے پر صارفین معاوضے کے حقدار ہوں گے‘۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ’ایک سال کے دوران چار بار بجلی منقطع ہونے اور ہر بار چار گھنٹے سے زیادہ تک بجلی جانے، صارفین کو بجلی کے انقطاع سے 48 گھنٹے قبل کنکنشن کاٹنے کی اطلاع نہ دینے پر کہ اس کا تعلق مقررہ پروگرام کے مطابق اصلاح و مرمت سے ہے‘۔
 جبکہ پندرہ ورکنگ ڈیز کے دوران بل سے متعلق شکایت دور نہ کرنے پر بھی صارفین معاوضے کا حق رکھتے ہیں۔

شیئر: