Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی خلائی مشن ’ہوپ‘ منگل کو مریخ کے مدار میں پہنچے گا

عرب امارات مریخ تک پہنچنے والا پانچواں ملک ہوگا۔ فوٹو اے ایف پی
عرب ممالک کی تاریخ کے پہلے خلائی مشن منگل کو سیارہ مریخ کے مدار تک  پہنچ جائے گی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات  کا ’ہوپ‘ نامی خلائی مشن رواں ماہ چین اور امریکہ کے خلائی جہازوں سے پہلے سیارہ مریخ تک پہنچ جائے گا۔
ماضی میں امریکہ، انڈیا، سابق سوویت یونین، اور یورپی خلائی ایجنسی سرخ سیارے مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال جولائی میں عرب امارات، امریکہ اور چین نے خلائی مشن ایسے وقت پر روانہ کیے تھے جب سیارہ مریخ زمین کے بہت قریب ہوتا ہے۔
مشن کامیاب ہونے پر، عرب امارات مریخ تک پہنچنے والا پانچواں ملک ہوگا۔ جب کہ عرب امارات کے بعد چین مریخ تک پہنچنے والا چھٹا ملک ہوگا۔
ہوپ مشن اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد 687 دن تک مریخ کے مدار میں گردش کرے گا۔
اماراتی خلائی مشن کے پراجیکٹ مینیجر عمران شرف نے کہا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات  اس سال مریخ تک پہنچنے والا پہلا ملک ہوگا۔

ہوپ مشن 687 دن تک مریخ کے مدار میں گردش کرے گا۔ فوٹو اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی خلا تک پہنچنے کی باہمی کوشش ہے، اور عرب امارات کسی بھی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔
ہوپ خلائی مشن کا مقصد سیارہ مریخ کے موسمی حالات کا اندازہ لگانا ہے، اور آئندہ ایک سو سال میں مریخ پر انسانوں کو آباد کرنا بھی اس مشن کے اہداف میں شامل ہے۔
مريخ کے درجہ حرارت کو مانیٹر کرنے کے لیے تین سائنسی آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ درجہ حرارت کے حوالے سے معلومات رواں سال ستمبر میں زمین پر پہنچنا شروع ہوں گی۔

شیئر: