Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ ادویہ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

  مصدقہ اطلاعات ملنے پر گرفتاری کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت کی ٹیموں نے سیکیورٹی فورس کے تعاون سے ممنوعہ ادویہ فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
یہ گروہ دوائیں من گھڑت دعوے کرکے بیچی جارہی تھیں۔ زیر حراست ملزمان یہ تک نہ بتا سکے کہ وہ یہ دوائیں کہاں سے حاصل کررہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری کی کارروائی پر مشتمل وڈیو کلپ اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کی ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ گروہ کے خلاف  مصدقہ اطلاعات ملنے پر گرفتاری کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
وزارت نے بتایا کہ گروہ کے قبضے سے 6 ہزار سے زیادہ ادویہ کے پیکٹ ضبط کرلیے گئے۔
دوائیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: