Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے محلے میں جھگڑے کی وڈیو وائرل، پانچ گرفتار

عدالتی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے جدہ کے ایک محلے میں اجتماعی جھگڑے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ ’اجتماعی جھگڑے کی وڈیووائرل ہوگئی تھی۔ پولیس جھگڑا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی‘۔
ترجمان  نے بتایا کہ ’جھگڑا کرنے والے پانچ افراد تھے اور سب سعودی شہری ہیں۔ یہ عمر کے تیسرے اور پانچویں عشرے میں ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جھگڑا آپسی اختلاف کے نتیجے میں ہوا۔ حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی۔عدالتی عمل کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: