Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خود سے پوچھو کیوں؟‘: کسانوں کی حمایت میں سوناکشی کی نظم

انڈیا کے کسانوں کا دو ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جا رہی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نظم پڑھ کر انڈیا کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سوناکشی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کسان مظاہرین کے لیے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود نظم پڑھ رہی ہیں۔
نظم کا عنوان ہے کیوں؟
’سب پوچھتے ہیں کیوں، کیوں ہم سڑکوں پر اتر آئے ہیں، کھیت کھلیان کے منظر چھوڑ کر، کیوں بنجر شہروں میں گھس آئے ہیں۔‘
سوناکشی نے ویڈیو پوسٹ کے ساتھ لکھا، ’نظریں ملا کہ، خود سے پوچھو کیوں؟‘
سوناکشی کا کہنا تھا کہ اس نظم کے ذریعے انہوں نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، وہ ہاتھ جو ہمیں خوراک مہیا کرتے ہیں۔
یہ نظم ورات بھتنگر نے لکھی ہے جبکہ ادائیگی اداکارہ سوناکشی سنہا کی ہے۔
اس نظم ’کیوں‘ میں ان تمام وجوہات کو بیان کیا گیا ہے جن کی وجہ سے انڈیا کے کسان اپنی زمینیں اور کھیت چھوڑ کر گلیوں اور سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
نظم میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیوں ان کسان مظاہرین کو ’شر پسندوں‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے؟
اس سے پہلے بھی سوناکشی سنہا نے کسانوں کی حمایت میں ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے صحافیوں کو ہراساں کرنے، انٹرنیٹ کی بندش اور احتجاج کو غلط رنگ دینے کی مذمت کی تھی۔
گزشتہ دو ماہ سے انڈیا کے کسان زرعی قوانین کی مخالفت میں دہلی کی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی پنجاب کے گلوکاروں نے بھی کسانوں کی حمایت میں نغمے گائے تھے جو انڈیا میں بھی مقبول ہوئے۔ 
ان نئے گلوکاروں کے گانوں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے پاکستان کے مشہور گلوکار جواد احمد نے بھی اپنا پانچ سال قبل بنا ہوا گانا ’اٹھ اتاں نوں کساناں‘ ریلیز کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے انڈیا وائرل ہو گیا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے جواد احمد نے کہا تھا کہ پاکستان میں کسانوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لیے انہوں نے پانچ چھ سال قبل یہ گانا لکھا تھا جسے انہوں نے فیض احمد فیض کی نظم ’اٹھ اتاں نوں جٹا‘ سے مستعار لیا تھا۔

شیئر: