Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: چار غیر قانونی ورکشاپوں پر چھاپے، تارکین گرفتار

تارکین کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا- (فوٹو: وزارت تجارت ٹوئٹر)
وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے دارالحکومت ریاض میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 4 ورکشاپ بند کرا دیے- ریاض کے صنعتی علاقوں میں چھاپہ مہم کے دوران غیر قانونی ورکشاپس دریافت ہوئے تھے-


صنعتی علاقوں میں مشکوک مالیاتی سرگرمیاں بھی ریکارڈ پر آئی تھیں- (فوٹو: وزارت تجارت ٹوئٹر)

اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چھاپہ مہم میں مشترکہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شریک تھے- اس دوران صنعتی علاقوں میں متعدد مشکوک مالیاتی سرگرمیاں بھی ریکارڈ پر آئیں-
وزارت تجارت نے بتایا کہ تارکین وطن اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ورکشاپس کو بند کر دیا گیا- تارکین کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے  لیے انہیں متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: