Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج چھوٹی مساجد میں بھی جمعے کی نماز ہوگی

مساجد کے ماتحت واٹر کولرز ہٹا دیے گئے- (فوٹو: وزارت اسلامی امور ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے ترجمان سلیمان الخمیس نے کہا ہے کہ ہجوم سے بچنے کے لیے 5760 چھوٹی مساجد میں بھی جمعے کی نماز ادا کی جائے گی-
السعودیہ چینل کے مطابق الخمیس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزارت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں- ٹیموں کے ارکان مملکت بھر میں دورے کرکے ایس او پیز کی پابندی کرا رہے ہیں-
الخمیس نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کی تمام مساجد حفظان صحت کے ضوابط کے عین مطابق ہیں، محفوظ ہیں- طہارت خانوں اور وضوخانوں  کو مسلسل سینیٹائز کیا جارہا ہے- مساجد کے ماتحت واٹرکولرز ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ مساجد میں کھانے پینے کی اشیا لانے اور رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: