Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم  ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘

ویڈیو کا انداز سوشل میڈیا کو ایسا بھایا کے یہ متعدد میمز کا موضوع بن گئی (تصویر: ٹوئٹر ابراہیم)
اپنے بارے میں یا اپنی پسندیدہ اشیا اور سرگرمیوں کے بارے میں دوسروں کو بتانا کوئی اجنبی عادت نہیں ہے۔ بعض اوقات بتانے کا یہ عمل یا اس کا انداز اپنی دلچسپی کی وجہ سے اتنا عام ہو جاتا ہے کہ دوسرے بھی اسے فالو کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ہوا جنہیں ایک آئیڈیا پسند آیا تو اس سے ملتے جلتے مواد اور میمز کے ڈھیر لگا دیے گئے۔
ایک خاتون صارف نے ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم  ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ کہہ کر بات آگے بڑھائی تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ یہی کلپ ان میمز کا سلسلہ شروع کرنے کی وجہ بنا ہے۔
دیگر صارفین کہیں دفتری زندگی اور کہیں دوستوں کی محفلوں سے ایسے مواقع ڈھونڈ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سامنے لاتے رہے۔ ٹوئٹر صارف ابراہیم نے اس ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیوز پر مشتمل ایک کلپ شئیر کیا جس میں مخلتف لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خوب مزے مزے کے جملے جوڑے ہیں۔
تعارف کے منفرد انداز پر بننے والی میمز کا یہ سلسلہ پاکستانی ٹائم لائنز تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ انڈین سوشل میڈیا یوزرز نے بھی اس انداز کو اپنا کر میمز بنانے کی خوب کوشش کی۔
میر قیس بگٹی نامی ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں اپنے دوستوں کا تعارف کچھ اس انداز سے کرایا کہ اس کی بے ساختگی اور لہجہ بہت سوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔
مختلف صارفین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ میر قیس بگٹی کی ویڈیوز اور ان کا جداگانہ انداز ان میمز کی ابتدا بنا ہے۔ 
ایک جانب مختلف سوشل میڈیا یوزرز نے نئے انداز کی میمز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو دوسری جانب کچھ ایسے بھی تھے جنہیں اس کی زیادتی پسند نہیں آئی۔ دانش نامی ہینڈل نے لکھا ’بس کر دو، ایک چیز کے پیچھے پڑ جاتے ہو‘۔

دلچسپ انداز تعارف اور اس پر بننے والی میمز کی ابتدا کا موقع جاننے کے خواہشمند میر قیس بگٹی تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ مختلف اندازے قائم کرتے رہے۔ گفتگو کے دوران یہ نکتہ بھی سامنے آیا کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم  ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ کے جملوں پر مشتمل جس ویڈیو کو ان میمز کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے وہ بھی اصل میں طنز ہی کی ایک کوشش ہے جس میں دوسروں کو مشق ستم بنایا گیا ہے۔

ایسے یوزر بھی ’پارٹی ہو رہی ہے‘ کی میمز اور ان پر ہونے والی گفتگو کا حصہ بنے جو دوسروں کو درجہ بندی کر کے بتاتے رہے کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔

شیئر: