Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر اشتہار کے لیے وزارت تجارت کے ضوابط کیا ہیں؟

خلاف ورزی پر7 لاکھ  40 ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے سنیپ چیٹ، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر غیر قانونی اشہتارات کے خلاف کارروائی کی ہے۔ 7 لاکھ  40 ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے ہیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بتایا کہ سماجی رابطہ وسائل پر اشتہار کے لیے قواعد و ضوابط مقرر ہیں۔ ان کی پابندی ضروری ہے۔ پابندی نہ کرنے پر اشتہارغیر قانونی ہوجاتا ہے۔ 
وزارت تجارت کے ترجمان  نے سماجی رابطہ وسائل پر اشتہار کے لیے ضوابط لی وضاحت کی ہے۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتہر کا فرض ہے کہ وہ صارفین کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ اشتہار اور اپنی پسند کے اظہار  میں فرق کیا جائے۔
کسی بھی چیز کا اشتہار دیتے وقت اس سے صارفین کو آگاہ کیا جائے۔ کسی بھی ملاوٹی یا نقلی یا جعلی سامان کا اشتہار نہ دیا جائے۔ 
اشتہار دینے والی پارٹی سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جائیں، مثلا ٹیلیفون نمبر وغیرہ بتایا جائے۔ سامان کی تفصیلات، تجارتی مارکہ وغیرہ بتایا جائے۔
ترجمن نے مزید کہا کہ  ان ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر اشتہار غیر قانونی شمار ہوگا۔ 

شیئر: