Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کی کینسینو کورونا ویکسین کے پاکستان میں ہنگامی استعمال کی اجازت

کینسینو نے گذشتہ ہفتے ویکیسن کے مختلف ممالک میں ہونے والے ٹرائلز کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان نے چین کی کینسینو کورونا ویکسین کے ہنگامی حالت میں استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان نے ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے کی تصدیق کی ہے۔
کینسینو پاکستان میں ہنگامی حالت میں استعمال کی اجازت حاصل کرنے والی چوتھی ویکسین ہے۔
اس سے پہلے چین کی سائنوفارم، آکسفورڈ کی آسٹرا زنیکا اور روس کی سپتنک فائیو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی جاچکی ہیں۔
ہنگامی استعمال کی اجازت محدود مدت کے لیے دی گئی ہے جس کے دوران ویکسین کی اثر پذیری اور سیفٹی کے حوالے سے نظرثانی ہوگی۔
کینسینو نے گذشتہ ہفتے ویکیسن کے مختلف ممالک میں ہونے والے ٹرائل کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔
نتائج کے مطابق ویکیسن علامات والے مریضوں میں کورونا روکنے کے 65 فیصد موثر جب کہ شدید بیماروں میں 90 فیصد موثر ثابت ہوا ہے۔
پاکستان میں علامات والے مریضوں میں بیماری روکنے میں ویکسین 74.8 فیصد جب کہ شدید بیماروں میں 100 فیصد موثر ثابت ہوا ہے۔

شیئر: