Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حفاظتی انتظامات غیر معمولی تھے‘ جنوبی افریقی کھلاڑی ’ٹف کرکٹ‘ پر شکر گزار

تبریز شمسی نے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں (سکرین گریب)
پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم اگر چہ ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی البتہ مہمان کھلاڑی گرین شرٹس کے کھیل اور انتظامات کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور دورہ یقینی بنانے پر کرکٹ بورڈز کا شکریہ ادا کیا تو حفاظتی انتظامات کو بھی سراہا۔
پاکستان کے خلاف پانچ میچوں میں ایک ہی مرتبہ کامیاب ہو سکنے والی ٹیم کے کھلاڑی نے مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے ’ٹف کرکٹ کھیلنے‘ پر گرین شرٹس کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی صارفین نے اچھے جذبات کا اظہار کرنے پر تبریز شمسی کا شکریہ ادا کیا تو توقع ظاہر کی کہ جوابی ٹور پر پاکستانی کھلاڑی بھی ایسا ہی فیڈبیک دے سکیں گے۔
مسٹر روبوٹ نامی ایک ہینڈل نے تبریز شمسی کے خیرسگالی کے پیغام کا جواب دیا تو دورہ پاکستان پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین رواں برس اپریل میں قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے اس سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کے خلاف 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
گذشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کر کے قومی ٹیم نے نہ صرف تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیتی بلکہ یہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں گرین شرٹس کی 100 ویں کامیابی بھی تھی۔
ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے لیے حسن علی نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ میں فتح ہی نہیں دلائی بلکہ گذشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر جاری ’پارٹی ہو رہی ہے‘ میمز مہم کا حصہ بننے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی، جسے سوشل میڈیا پر خاصی دلچسپی سے دیکھا گیا۔
حسن علی کی ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا ٹائم لائنز اور کرکٹ شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں وہیں ’پارٹی ہو رہی ہے‘ کے موضوع پر بننے والی میمز کے سست پڑتے سلسلے کو بھی نئی تیزی اپنانے کا موقع دیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dananeer (@dananeerr)

گذشتہ چند روز سے پاکستانی انسٹاگرام انفلوئنسر دنانیر مبین کی ایک ویڈیو ٹائم لائنز پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے قدرتی مناظر سے لطف اندور ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

شیئر: