Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کے سامنے سے برف صاف کروانے کے لیے قتل کا جھوٹ

فون کرنے والے شخص کو جھوٹی شکایت کرنے پر تین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
یوکرین میں ایک شخص نے اس امید سے قتل کرنے کا جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تاکہ پولیس جب اسے گرفتار کرنے آئے تو اس کی برف سے بھری سڑک صاف کردے۔
برطانوی اخبار گارڈین نے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سنیچر کی شام کو ایک شخص نے پولیس کو فون کر کے کہا کہ ’انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھی کو قتل کردیا ہے۔‘
پیر کو پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اس شخص نے ساتھ ہی پولیس کو یہ بھی بتا دیا کہ وہ برف ہٹانے کے لیے بیلچہ لے کر آئیں کیونکہ اس کے علاوہ اس تک پہنچنے کا کوئی اور طریقہ نہیں۔‘
ترجمان نے بتایا کہ ’پولیس حکام اپنے ساتھ بیلچہ لے کر نہیں گئے لیکن ایس یو وی گاڑی میں اس شخص کے گھر تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔‘
وہاں پہنچنے کے فوراً بعد پولیس کو پتا چلا کہ جس شخص کے قتل ہونے کا فون پر کہا گیا تھا وہ زندہ اور سلامت ہے اور اس پر کسی نے حملہ نہیں کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’قاتل نے فوراً اعتراف کیا کہ اس نے جھوٹی کال کی تھی۔‘
پولیس ترجمان کے مطابق ’میونسپل سروسز نے سنیچر کی صبح سڑک پر سے برف صاف کی تھی لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں تھا۔’

حال ہی میں یوکرین میں شدید برف باری ہوئی ہے جس نے ملک کے بیشتر حصے کو 20 انچ تک برف سے ڈھک دیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

فون کرنے والے شخص کو جھوٹی شکایت کرنے پر تین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا ہے۔
حال ہی میں یوکرین میں شدید برف باری ہوئی ہے جس نے ملک کے بیشتر حصے کو 20 انچ تک برف سے ڈھک دیا ہے۔

شیئر: