Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان

بارش کا سلسلہ ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد مقامات تک پھیل جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ حائل، قصیم، مکہ مکرمہ اور اس کے ساحلی مقامات سمیت کئی مقامات پر بارش  کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد مقامات تک پھیل جائے گا۔ 
مدینہ منورہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ مدینہ کے ساحلی مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔ 
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ الجوف، حدود شمالیہ، تبوک اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ 
 مملکت میں بدھ سب سے زیادہ درجہ حرارت تیتیس سینٹی گریڈ شرورۃ اور سب سے کم درجہ حرارت پانچ سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔ 
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ پیشگوئی کی بنیاد ہر مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ سے جمعے تک موسمی انتباہ جاری کیا ہے۔

تبوک ریجن کے پہاڑی علاقے، الحدود الشمالی اورالجوف ریجن میں برفباری کا بھی امکان ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

متعدد علاقوں میں بارش کے ساتھ تبوک ریجن کے پہاڑی علاقے، الحدود الشمالی اورالجوف ریجن میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
شہری دفاع نے شہریوں سے کہا کہ وہ سیلابی مقامات سے دور رہیں۔ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے دی جانے والی ہدایات اور اپ ڈیٹ کی پابندی کریں۔

شیئر: