Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے عمران خان کا پارلیمانی خطاب منسوخ کر دیا

وزیر اعظم نے سری لنکا کے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے لیے 23 فروری کو کولمبو پہنچنا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سری لنکا نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے پارلیمنٹ سے ہونے والا خطاب ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ان کے ’مصروف شیڈول‘  کو مد نظر رکھتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اہم سرکاری عہدیداروں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے لیے 23 فروری کو سری لنکا کے درالحکومت کولمبو پہنچنے والے تھے۔  یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ آئندہ دنوں میں مقننہ سے خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مواصلاتی سربراہ شان وجیٹونج نے عرب نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اس خطاب کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔
24 فروری کو ہونے والے اس دو روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے صدر گوٹیبا راجا اور وزیر اعظم مہندا راجا کے علاوہ وزیر خارجہ دنیش گنور دینا سے ملاقات متوقع تھی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے فورم میں شرکت بھی اس دورے کا حصہ تھی۔
عرب نیوز کے مطابق سابق صدر جنرل محمد ایوب خان (1963) اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو(1975(کے بعد وزیر اعظم عمران خان سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے تیسرے پاکستانی وزیراعظم ہوتے۔
اس سے قبل سابق انڈین رہنما جواہر لال نہرو کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ نے بھی خطاب کیا تھا۔
منسوخ ہونے والے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشن کی کلثوم کوثر جیلانی نے عرب نیوز کو بتایا کہ اس پورے دورے کا انتظام سری لنکا کی جانب سے کیا گیا تھا۔

شیئر: