Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور توانائی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات

تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا- (فوٹو: ایس پی اے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے جمعرات کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے ریاض میں ملاقات کی-
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ ھشام الدین حسین نے ریاض میں ملاقات کی- وہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہوئے ہیں-

ملائیشیا کے وزیر خارجہ ان دنوں مملکت کے دورے پر ہیں- (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے  طریقوں، دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے حصول کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا- انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا-
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور ڈاکٹر عادل مرداد اور ملائیشیا میں متعین سعودی سفیر محمود قطان بھی موجود تھے-
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات کی- انہوں نے تیل منڈی کے  حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا- اس موقع پر انہوں نے تیل منڈی کے استحکام کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر بھی گفت وشنید کی- تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے  امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: