گردے میں درد کی سب سے عام وجوہات میں پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن، گردے میں سوزش اور گردے میں پتھری کا ہونا ہوتا ہے۔ تاہم گردے میں درد کی بہت سی دوسری وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ گردے کی بیماری کی علامات میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، پیشاب کرتے وقت تکلیف ہونا، متلی اور قے وغیرہ کا بار بار آنا شامل ہیں۔
گردے میں درد کی وجوہات کی تشخیص مریض کی زندگی کے معمولات دیکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ اس کے لیے جسمانی معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ ہوتے ہیں۔اس میں خون اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ پیٹ اور کمر کا ٹیسٹ سی ٹی سکین یا ایم آر آئی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مصنوعی گردہ تیار، ڈائیلیسس اور ٹرانسپلانٹ کی ضرور ت نہیں رہیگیNode ID: 263551
-
لال حویلی میں گردے کی پتھری کا علاجNode ID: 387141
-
گردوں کے مریضوں کیلئے احتیاطNode ID: 406511
سیدتی ڈاٹ نیٹ نے گردے میں اچانک درد کی وجوہات کے بارے میں ماہر یورولوجی اور گردے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر زید ابو غوش کی سفارشات کچھ یوں پیش کی ہیں۔
وجوہات
اچانک گردے میں درد کی بہت ساری وجوہات ہیں، ان میں سب سے نمایاں یہ ہیں۔
1۔۔ پتھریوں کی وجہ سے رگوں میں رکاوٹ، اس کے نتیجے میں گردوں کے نیچے اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان شدید درد ہوتا ہے۔
2۔۔ پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونا، خاص طور پر اگر گردوں میں طویل عرصے سے انفیکشن ہو۔
3۔۔ گردوں کے اندر خون کا جمنا
4۔۔ رگوں کا تنگ ہونا۔
5۔۔ رگوں میں چوٹ آ جانا
6۔۔ گردے کا کینسر

اچانک درد کا علاج کیسے کریں
گردے کے درد کا علاج اس کی بنیادی وجہ پر منحصر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آپ کو انفیکشن کی علامات کی جانچ پڑتال کے لیے پیشاب کے ٹیسٹ کے لیے کہہ سکتا ہے۔ الٹراساؤنڈ یا سی ٹی سکین جیسے ٹیسٹ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ بیماری کی وجہ معلوم کرنے میں مدد ملے۔ ایک بار جب ڈاکٹر کو درد کی وجہ معلوم ہو جاتی ہے تو وہ آپ کے لیے مناسب علاج تجویز کر سکتا ہے۔
اگر بنیادی وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں میں گردے کے پتھریاں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں اور گردے کا درد ختم ہو جاتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
گردے میں زخم ہونے سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے اس سے گردے کے درد کو روکا جا سکتا ہے۔
Built around the needs of Turkish players, this online casino highlights clarity and functional design rather than heavy visuals. The platform keeps data flow light, making it easy to open pages even on slower connections, while the layout stays minimal and easy to follow. Pinco casino appears within a casino system that uses an English interface, segmented sections, and a navigation style aimed at helping users in Turkey move through casino content without distractions.











