Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں پیر کو تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان

موسمیات کے قومی مرکز نے موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے  پیر 22 فروری کو مملکت بھر میں موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے  قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جازان، عسیر اور باحہ میں پیر کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ، ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن تک پھیل جائے گا۔ حدود شمالیہ ریجن کے کئی مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ سعودی کے وسطی، شمالی اور جنوبی علاقوں میں رہے گا جبکہ رات کے دوران اور صبح سویرے جنوب مغرب کے پہاڑی علاقوں پر دھند چھائی رہے گی۔ 
پیر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ ، جازان اور شرورۃ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ طریف میں رہے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی مومسیات کے ماہر صالح الشیخی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مغربی سعودی عرب پر سردی کی نئی لہر منگل سے شروع ہوگی۔ اس وقت مکہ مکرمہ میں کم از کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ہوگا۔ 

منگل 23 فروری سے مغربی سعودی عرب میں موسم غیر مستحکم ہونا شروع ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)

 انہوں نے بتایا کہ منگل 23 فروری سے مغربی سعودی عرب میں موسم غیر مستحکم ہونا شروع ہوگا۔ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ طائف کے پہاڑوں پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
صالح الشیخی نے بیان میں مزید کہا کہ سردی اتنی سخت نہیں ہوگی کہ لوگوں کو گھروں میں رہیں اور وہ ساحل سمندر نہ جاسکیں البتہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ  سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی تاہم اتنی نہیں جتنی پہلے  دیکھنے میں آئی تھیں۔

شیئر: