Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کی شاہی منظوری 

’تمام تعلیمی ادارے طے شدہ ضوابط کے تحت رواں تعلیمی سال آن لائن مکمل کریں گے‘ (فوٹو: واس)
سعودی عرب کے تمام تعلیمی اداروں میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کی شاہی منظوری دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری و نجی سکولوں کے علاوہ یونیورسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دی گی ہے‘۔
’تمام تعلیمی ادارے طے شدہ ضوابط کے تحت رواں تعلیمی سال آن لائن مکمل کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور گزشتہ ہفتوں کی کیفیت سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: