Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے327 نئے مریض، پانچ اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 455 ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ پیر کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 327 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 318 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 466 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 455 ہے، جن میں سے 497 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 174 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 69 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 31 مریض سامنے آئے جبکہ القصیم ریجن میں 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)

 مدینہ منورہ  اور الجوف ریجن میں چھ ، چھ، الحدود الشمالیہ ریجن میں پانچ، الباحہ ریجن میں چار، عسیر اور حائل ریجن میں تین، تین جبکہ تبوک اور جازان ریجن میں دو، دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 75 ہزار 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 66 ہزار 412افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: