Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القحتانی نے پیر کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے۔

 

ملاقات کے دوران ہاہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی کی صوتحال، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور افغانستان میں مصالحتی عمل پر تفیصل سے گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، گرمجوش تعلقات اور بھائی چارے کی تاریخ رکھتے ہیں۔
قطعری وزیر خارجہ کے نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
 

شیئر: