Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

45000 روپے فی پلیٹ، کیا آپ ’رائل گولڈ بریانی‘ کھانا پسند کریں گے؟

اس بریانی کو ایک بڑی سنہری پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اسے 23 کیڑٹ گولڈ کے کھانے کے لائق پتوں سے سجایا جاتا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام بومبے بورو
بریانی کا نام سنتے ہی اسے پسند کرنے والے لوگوں کے منہ میں پانی آنے لگتا ہے۔ لیکن کیا آپ ایک پلیٹ بریانی کے لیے 45 ہزار روپے کے قریب رقم دینے کے لیے تیار ہوں گے؟
لوگوں کا پتا نہیں لیکن انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق دبئی میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں جانے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ بریانی کے لیے اتنی رقم دینے کو تیار ہوں گے۔ اس کو دبئی کی ’سب سے مہنگی‘ بریانی بھی کہا جارہا ہے۔
حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں واقع بمبئی بورو نامی ریستوران نے بریانی کی خاص پلیٹ متعارف کروائی ہے جس کو 'رائل گولڈ بریانی' کہا جا رہا ہے۔
اس بریانی کو ایک بڑی سنہری پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اسے 23 کیرٹ سونے کے اوراق سے سجایا جاتا ہے۔
اس ایک پلیٹ بریانی کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریناً 45 ہزار روپے بنتے ہیں۔
بریانی کا آغاز مغلوں کے دور میں ہوا تھا اور یہ ایک ایسا پکوان ہے جس کے ہر دانے میں شہانہ پن جھلکتا ہے۔ چاولوں کی اس ڈش میں مصالحوں اور گوشت کا ایسا ذائقہ ہوتا ہے کہ اس کے نام سے ہی منہ میں پانی آنے لگ جاتا ہے۔ لیکن بمبئی بورو کی بریانی میں صرف مصالحے اور گوشت نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ 'قیمتی' ہے۔
انگریزوں کے زمانے کے اس انڈین نام والے ریستوران میں پیش کی جانے والی بریانی کی پلیٹ میں سونے کے اوراق کے علاوہ کشمیری دنبہ سیخ کباب، پرانے دہلی کی دنبہ چانپیں، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ بھی رکھا جاتا ہے۔ اس کے مختلف قسم کے رائتے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

شیئر: