Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ ہر پانچ سال بعد اپنے فضائی بیڑے میں جدید طیارے شامل کرتی ہے‘

سعودی ایئرلائنز کے مطابق ’بوئنگ 777 طیارے کا انجن امریکی جہاز سے مختلف ہے’ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ایئرلائنز ’السعودیہ‘  کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنے ہوائی جہازوں کے بیڑے کو ہر پانچ سال بعد جدید خطوط پر استوار کرتی ہے۔‘
کمپنی نے منگل کو العربیہ کو بتایا کہ وہ اپنے فضائی بیڑے میں ہر پانچ سال بعد جدید جہاز شامل کرتی ہے۔ ’یہ حکمت عملی سعودی ایئرلائنز کے مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سکیورٹی کے پیش نظر اپنائی گئی ہے۔‘
سعودی ایئرلائنز کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کا انجن امریکی جہاز سے مختلف ہے جس میں خرابی پیدا ہو گئی تھی۔
السعودیہ کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنے جہازوں میں تواتر کے ساتھ جدت لا رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے  پاس خطے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ جدید طیارے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فضائی ٹرانسپورٹ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپنایا گیا ہے۔‘
سعودی عرب کے قومی پرچم سے مزین اس ایئرلائن کو سب سے زیادہ ریٹنگ ملی اور اسے’ دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن ہونے کی وجہ سے ڈائمنڈ کلاس‘ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

شیئر: