Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک سفر پر پابندی نہیں

عارضی پابندی کا مقصد لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘  نے کہا ہے کہ صرف بین الاقوامی سفر پر پابندی کی گئی ہے اندرون ملک پروازیں پروگرام کے مطابق جاری ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’السعودیہ ایئر‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا اندرون ملک پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں یا صرف غیر ملکی سفر پر پابندی ہے؟ 
السعودیہ ایئرلائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ معطلی صرف بین الاقوامی سفر پر ہے- 
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کی شب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل کے پیش نظر تمام بین الاقوامی سفر پرایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جو 8 دسمبر 2020 کے بعد کسی بھی یورپی ملک سے مملکت آئے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیں-
وزارت داخلہ نے ان افراد کو بھی متنبہ کیا ہے جو گذشتہ 3 ماہ قبل یورپی ممالک یا کسی ایسے ملک سے ہوکر آئے ہیں جہاں کورونا کی نئی لہر نے لوگوں کو متاثر کیا ہے وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: