Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ہزاروں غار، تاریخ اور اسرار کا خزانہ

مملکت میں غاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے ( فوٹو: العربیہ)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے غاروں کی دریافت کا کام شروع کیا ہے انہیں اصلاح و مرمت کے بعد سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماتحت غاروں کے مطالعے کے ادارے کے سربراہ محمود الشنطی نے کہا کہ مملکت میں زیر زمین بہت سارے غار موجود ہیں اور یہ ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔
یہ غار بنی نوع انساں کی تاریخ اور اسرار کا خزانہ ہیں۔ غاروں، ان کی دیواروں اور راستوں کے مطالعے کے ذریعے ہی تاریخی راز دریافت ہو سکتے ہیں۔  

مملکت میں انواع و اقسام کے غار سکالرز کے لیے تحقیق و مطالعے کا بڑاموضوع ہیں (فوٹو: العربیہ)

الشنطی نے ٹورسٹ گائیڈ کے ساتویں سعودی فورم کے ایک اجلاس میں تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں انواع و اقسام کے غار سکالرز کے لیے تحقیق و مطالعے کا بڑاموضوع ہیں۔ یہ سیاحتی اور نایاب ماحولیاتی خزانوں پر مشتمل ہیں۔ ان کی حفاظت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیولوجیکل سروے بورڈ نے زیرزمین غاروں کی دریافت، انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں سیاحوں کے لیے کھولنے کے لیے بڑا پلان تیار کیا ہے اور اس پر ریسرچ  جاری ہے۔ 
 غاروں کی سیاحت مہم جو سیاحوں کے حلقوں میں مقبول ہو رہی ہے اور ہم اسے اپنے یہاں مزید فروغ دیں گے۔  
سعودی ٹورسٹ گائیڈ فورم کے پروگراموں میں ایک ہزار سے زیادہ ٹورسٹ گائیڈ اندرون و بیرون مملکت سے شریک ہیں۔

شیئر: