Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی مرتبہ سعودی عرب کے ریاستی بانڈز یورو میں جاری

سعودی عرب نے 2021 میں بانڈز کا یہ دوسرا ایڈیشن جاری کیا ہے، اس سے قبل جنوری میں بانڈز جاری کیے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ریاستی بانڈ یورو میں جاری کیے ہیں۔ بانڈ کے پہلے ایڈیشن کا اعلان 24 فروری کی صبح کو کیا گیا اور اسی دن شام کو ہدف حاصل کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں یورپی ریاستی بانڈز کا طریقہ کار اپنایا گیا۔ ایک ہی دن میں بانڈز خریدنے والوں کی درخواست ریکارڈ تعداد میں وصول کرلی گئیں۔
سرکاری قرضہ جات کے منتظم قومی مرکز نے اپنی تاریخ میں پہلی بار یورپی یورو منڈی میں قسمت آزمائی کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ یورو منڈی، امریکی ڈالر منڈی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ہے۔
سعودی عرب نے بانڈز کے خریداروں سے ڈیڑھ ارب یورو جمع لیے۔
سعودی عرب نے بانڈز دو زمروں میں پیش کیے تھے، پہلے زمرے میں تین سالہ بانڈز رکھے گیے، ان کی قدر ایک ارب یورو تھی۔
انہیں 2024 میں کیش کرایا جاسکے گا۔ ان پر منفی منافع کی شرح 0.6 فیصد رکھی گئی ہے۔
دوسرے زمرے میں 9 سالہ بانڈز میں ان کی قد کا تخمینہ بچاس کروڑ یورو ہے۔ انہیں 2030 میں کیش کرایا جاسکے گا۔
ان پر منافع کی شرح ایک فیصد سے کم ہے۔

’یورو میں ریاستی بانڈز دو زمروں میں جاری کیے گیے تھے، ایک ہی رات میں ہدف حاصل کرلیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)

سعودی ریاستی بانڈز کے یورو ایڈیشن نے ثابت کردیا کہ سرمایہ کار سعودی معیشت کو مستحکم مان رہے ہیں۔
سعودی عرب کا 2016 سے عالمی منڈی میں بانڈز جاری کر رہا ہے۔
سعودی عرب نے امسال 2021 میں بانڈز کا یہ دوسرا ایڈیشن جاری کیا ہے، اس سے قبل جنوری میں پانچ ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے تھے۔

شیئر: