Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر بڑھ گئی

شیئرز کی قدر میں 220.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی شیئرز مارکیٹ ’تداول ‘ میں گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر میں 220.7 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
18 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں  0.38 فیصد قدر بڑھی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تداول نے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ غیر ملکیوں کے سعودی شیئرز کی قدر میں  827.55 ملین ریال  (220.7 ملین ڈالر) کااضافہ ہوا ہے۔  
سعودی شیئرز مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر مارکیٹ میں 217.622 ارب ریال ہوگئی جبکہ گیارہ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر 216.795 ارب ریال تھی۔ 
سٹراٹیجک سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر 427.511 ملین ریال کم ہوگئی۔ سعودی شہریوں کے شیئرز کی قدر بھی 54.169 ارب ریال بڑھ گئی۔
سعودیوں کے شیئرز کی مجموعی قدر 8.88 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی جبکہ گیارہ فروری 2021 کو ان کے حصص کی قدر 8.83 ٹریلین ریال تھی۔ 
خلیجی ممالک کے شہریوں کے شیئرز کی قدر 779.126 ملین ریال بڑھ کر 46.812 ارب ریال ہوگئی جبکہ  گیارہ فروری 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ان کے شیئرز کی مجموعی قدر 46.033 ارب ریال تھی۔ 

شیئر: