Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری اور غیرملکی بڑی تعداد میں کورونا ویکسین سینٹرز پہنچنے لگے

صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین کے لیے اندراج کرالیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے  کہا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں کورونا ویکسین سینٹرز پہنچنے لگے ہیں' یہ لوگ صحتی ایپ پر اندراج کراکر مقررہ تاریخ اور وقت پر ویکسین سینٹرز کارخ کررہے ہیں'
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نi  بیان میں کہا کہ صحتی ایپ پر اندراج کرانے والوں کو تاریخ اور وقت جاری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ ویکسین سینٹر میں رش نہ ہو تاکہ ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے اطمینان کے ساتھ  ویکسین لگوائیں اور عملہ بھی اژدحام سے متاثر نہ ہو۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 346 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو نئے کورونا وائرس سے بچانے، اپنی صحت و سلامتی اور معاشرے کی خاطر پہلی فرصت میں صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین کے لیے اندراج کرالیں۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت بھر میں 346 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ کورونا سے 368 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
پورے ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2500 ہے ان میں سے 477 کی حالت نازک ہے۔   

شیئر: