Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں جاری کورونا ایس او پیز میں رمضان تک توسیع کا فیصلہ 

توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔(فوٹو اے ایف پی) 
دبئی میں قدرتی آفات اور بحرانوں کی اعلی انتظامیہ نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات میں رمضان تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلی انتظامیہ کا اجلاس شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم کی صدارت میں ہوا تھا۔ توسیع کا فیصلہ ملک میں نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے تمام متعلقہ اداروں نے سفارشات پیش کی تھیں کہ حفاظتی اقدامات پر رمضان کے آغاز تک عمل درآمد جاری رکھا جائے۔
نئے فیصلے کے بموجب رمضان کی آمد تک امارات میں حفاظتی اقدامات برقرا ررہیں گے۔
سینما گھروں، تفریحاتی مراکز، سپورٹس سینٹر، انڈور سپورٹس  کے حوالے سے تعداد 50 فیصد گنجائش سے کم رہے گی۔
ہوٹلوں، شاپنگ سینٹرز، سوئمنگ پولز، ہوٹلوں کے ماتحت ساحلوں کو استعمال کرنے والوں کی تعداد جگہ کی گنجائش سے 70 فیصد سے زیادہ پر پابندی رہے گی۔
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت تفتیشی مہم جاری رہے گی۔ 
اعلی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  حفاظتی اقدامات میں لچکدار رویہ اپنایا جانا ضروری ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد  یقینی بنانے کے لیے تفتیشی مہم جاری رہے گی۔ (فوٹو روئٹرز)

کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے واضح پروگرام موجود ہے۔ اس کے نفاذ کی ذمہ داری متعلقہ اداروں میں تقسیم کردی گئی ہے۔ 
بیان میں کہا گیا  کہ دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں کورونا ویکسین کی مہم تیزی سے نافذ کی جارہی ہے اور صورتحال تسلی بخش ہے۔ 
آبادی کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ امارات میں ہوئے ہیں اور ویکسین کی سب سے زیادہ خوراکیں بھی امارات میں دی گئی ہیں۔ 

شیئر: