Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی سفیر کورونا سے صحتیاب، سعودی میڈیکل ٹیم کا شکریہ

غیرمعمولی خدمت پر سعودی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں متعین فرانسیسی سفیر نے کورونا وائرس سے نجات دلانے میں غیرمعمولی خدمت پر سعودی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانسیسی سفیر نے ٹوئٹر کے وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی دوستو، میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے رخصت ہورہا ہوں یہاں کورونا وائرس سے علاج کے لیے کئی روز گزارے۔
کورونا سے جنگ کا معرکہ بے حد مشکل تھا تاہم ہسپتال کی سپیشل ٹیم کی بدولت کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوا، اب میں شفایاب ہوگیا ہوں۔
فرانسیسی سفیر نے وڈیو میں یہ بھی کہا کہ ہسپتال کے ان تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کا گرمجوشی سے شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے میری مدد کی اور میرا علاج کیا۔ 
فرانسیسی سفیر نے طبی عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ فرنٹ لائن پر ہو اور اپنے وطن کے ہیرو ہو۔ آپ کی مہربانی اور جرات کا ہزار بار شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔ 
فرانسیسی سفیر کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ متعدد سیاستدانوں اور سماجی امور کے ماہرین نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے سعودی قیادت کی نگرانی میں مملکت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے ہر طرح کی قربانی دے رہا ہے۔ 

شیئر: