Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مزید تین ہزار 434 نئے کیسز

وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 594 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں پچھلے چو بیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید تین ہزار 434 نئے کسیز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 594 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ پچھلے چوبایس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 85 ہزار 599 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید پندرہ مریض چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد  بڑھ کر ایک ہزار 213 ہوگئی۔
وزارت نے شہریوں اور مقیمین سے احتیاطی تدابیر سماجتی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید دو ہزار 171 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 708 ہوگئی ہے۔
 علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 81 ہزار 790 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک 60 لاکھ 15 ہزار 89  شہریوں اور مقیمین کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
 

شیئر: