Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن میں کورونا ویکسین کے 5 نئے مراکز

’ریجن میں 5 نئے مراکز کے علاوہ سکاکا میں بڑا مرکز بھی خدمات فراہم کر رہا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے الجوف ریجن میں کورونا ویکسین کے 5 مراکز کا افتتاح کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجوف ریجن میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ریجن کی مختلف کمشنریوں میں 5 نئے مراکز کا افتتاح کر دیا گیا جبکہ ویکسین کا بڑا مرکز سکاکا میں پہلے سے موجود ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جن نئے مراکز کا افتتاح ہوا ہے وہ الربوہ، قارا، دومۃ الجندل میں الغرب، طبرجل میں الصالحیہ اور صویر میں ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج اتوار سے تمام مراکز کھولے جائیں گے جہاں صحتی ایپ کے ذریعہ اندراج کرنے والوں کو ویکسین دی جائے گی‘۔
’تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے یکساں طور پر ویکسین دستیاب ہے جو بالکل مفت ہے‘۔

شیئر: