Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے

گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران تیل کے نرخ مستحکم رہے ہیں۔(فوٹو دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات میں مارچ کے لیے  پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ مقرر  کیے ہیں، قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سپر 98 اور خصوصی 95  کے نرخ یکم مارچ  سے 21 فلس فی لٹر بڑھا دیے گئے جبکہ ایک لٹر ڈیزل کی قیمت میں فروری کے مقابلے میں 14 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہوگا۔ 
اپریل 2020 سے فروری 2021 تک امارات میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران تیل کے نرخ مستحکم رہے ہیں۔
 یکم مارچ سے  سپر 98 فی  لٹر 1.91 درہم کے بجائے 2.12 درہم میں دستیاب ہوگا۔ فی لٹر 21 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خصوصی 95 فی لٹر 1.80 درہم کے بجائے اب 2.01 درہم میں ملے گا۔ اس میں بھی 21 فلس فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
ایک لٹر ڈیزل کے نرخ یکم مارچ سے 2.01 درہم کے بجائے 2.15 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ ہر ماہ وزارت توانائی و صنعت مقرر کرتی ہے۔ کمی بیشی کا فیصلہ عالمی تیل منڈی کے نرخنامے کے تناظر میں کیا جاتا ہے۔

شیئر: