Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب جہاز میں خالی سیٹیں بھی آپ کی ہو سکتی ہیں

بکنگ کنفرم ہونے کے بعد ہی اضافی خالی سیٹیں خریدی جا سکتی ہیں۔ فوٹو روئٹرز
متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے کورونا وائرس کے پیش نظر مسافروں کو ساتھ والی خالی سیٹوں کے ٹکٹ بھی خریدنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جہاز میں سماجی فاصلہ رکھنے کے خواہش مند مسافر اب اپنی سیٹ کے علاوہ ساتھ والی تین خالی سیٹوں کے ٹکٹ بھی خرید سکیں گے تاہم یہ سہولت صرف اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کو دی گئی ہے۔
سفر کے دوران مسافروں کے ایک دوسرے سے زیادہ فاصلہ رکھنے اور ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کی خواہش کے باعث ایئرلائنز کو مجبوراً اپنے قواعد و ضوابط میں تبدیلی لانا پڑ رہی ہے۔
ایمریٹس کے مطابق نئی سکیم کے تحت اس سہولت سے صرف وہ مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی سیٹ کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہو، تاہم خالی سیٹیں پہلے سے بک نہیں کروائی جا سکتی ہیں۔
ایئر پورٹ پر چیک ان کے وقت 55 سے 165 ڈالر کی قیمت والی سیٹ خریدی جا سکتی ہے۔ 
ایمریٹس کے مطابق صارفين کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سکیم شروع کی گئی ہے۔
جبکہ گلف ایئرلائن صارفین کو سفر کرنے پر مائل کرنے کی غرض سے نئے طریقے آزما رہی ہے۔ دنیا بھر میں سفری پابندیوں کے باعث ایئرلائن انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عالمی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق ایئرلائن انڈسٹری کو رواں سال 2021 میں بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ ’مخلتف ممالک کے سرحدی پابندیاں لگانے کے باعث بھی رواں سال میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہے گا۔‘

شیئر: