Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ ریجن میں دو مساجد کورونا کے باعث عارضی طور پر بند  

21 روز کے دوران مملکت بھر میں 170 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
 سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے نمازیوں میں کورونا کے مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں دو مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ 21 روز کے دوران مملکت بھر میں کورونا کے مریضوں کی وجہ سے  170 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔
بند کی جانے والی مساجد میں سے سے 158 سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرنے پر بحال کی گئی ہیں۔ 
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مساجد بند کرنے کا فیصلہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جاتا ہے جو مسجد بھی بند کی جارہی ہے وہ عارضی ہے۔
نمازی حضرات کورونا ایس او پیز کی پابندی کرکے اس حوالے سے اپنی اور ہم سب کی مدد کریں۔

شیئر: