Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور الشرقیہ ریجن میں منگل کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان

مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  منگل کو ریاض اور الشرقیہ ریجن کے جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں  چلنے کا امکان ہے، اس کا سلسلہ نجران ریجن تک پھیل جائے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا بھی امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے  جنوب مغربی کوہستانی علاقوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ رات کے دوران اور صبح سویرے مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ منگل کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ جس کی فی گھنٹہ رفتار 15 تا 40 کلو میٹر ہوگی۔ باب المندب کے علاقے میں ہواؤں کا رخ جنوب کی جانب ہوگا۔ لہریں 2 میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل  کو سب سے زیادہ سعودی عرب میں درجہ حرارت 34 شرورۃ میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت چار طریف میں رہے گا۔ 
بیان میں کہ گیا کہ بدھ اور جمعرات کو ریاض، قصیم، الشرقیہ، حائل، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی رات سے مذکورہ علاقوں میں درجہ حرارت دوبارہ  کم ہونے لگے گا جبکہ ان مقامات پر جمعرات اور جمعے کو گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ 

شیئر: