Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: رہائشی عمارت میں پیاز کا گودام سیل

بلدیہ نے 2.5 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کیے- (فوٹو سبق)
جدہ میں الصفا بلدیاتی کونسل نے ایک عمارت میں پیاز کے گودام کو سیل کردیا- دوسری جانب ریڑھی والوں سے 2.5 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کرلیے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق الصفا بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا تھا جہاں غیر قانونی طریقے سے پیاز کا گودام قائم کیا گیا تھا-
الصفا بلدیاتی کونسل کے چیئرمین عھود الشمرانی نے کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے رہائشی عمارت کے گودام سے پیاز بھاری مقدار میں برآمد کرکے ضبط کرلی-
الشمرانی نے توجہ دلائی کہ بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں- چھاپہ مہم کے دوران کئی ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی- ان سے ڈھائی ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کرلیے گئے- غیر قانونی عارضی دکانیں ختم کرادی گئیں-
الشمرانی نے انتباہ  دیا کہ وہ اپنی کونسل کے دائرے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف موثر مہم جاری رکھیں گے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: