Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری پر 29 ہزاریال مالیت کے 50 ٹریفک جرمانوں کا انکشاف

’غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید نہیں کر پا رہا، جب تک جرمانے ادا نہیں ہوں گے اس وقت تک تجدید ممکن نہیں‘ ( فوٹو: اخبار 24)
ایک سعودی شہری پر انکشاف ہوا کہ اس کے ریکارڈ میں 50سے زیادہ ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج ہے جس کی مالیت 29 ہزار ریال ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شہری اپنی غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید کے لیے سرکاری ادارے میں گیا تھا جہاں اسے بتایا گیا کہ ٹریفک جرمانوں کی وجہ سے تجدید ممکن نہیں۔
شہری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہوا جس نے آمد و رفت کے لیے اسے گاڑی دے رکھی تھی۔
گاڑی چلانے کے لیے کمپنی نے محکمہ ٹریفک سے اسے اجازت نامہ جاری کیا تھا مگر اگلے سال ہی اس نے کمپنی میں کام چھوڑ دیا اور گاڑی واپس کردی۔
کمپنی نے وہ اجازت نامہ منسوخ نہیں کروایا اور گاڑی پر ہونے والے تمام ٹریفک جرمانے اس کے ریکارڈ میں درج ہوتے رہے۔
وہ اپنی غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید نہیں کر پا رہا کیونکہ جب تک جرمانے ادا نہیں ہوں گے اس وقت تک تجدید ممکن نہیں۔
شہری نے کہا ہے کہ ’بیوی کے کاغذات کی عدم تجدید سے اسے کئی گھریلو مسائل کا بھی سامنا ہے، بیوی سے مسلسل جھگڑا رہتا ہے جس کے باعث اب وہ طلاق کا مطالبہ کرنے لگی ہے‘۔

شیئر: