Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہونے کا امکان

الشرقیہ، ریاض، عسیر اور نجران میں خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔( فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ الشرقیہ، ریاض، عسیر اور نجران میں خراب موسم شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے اور سنیچر کی صبح تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ الاحسا گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہوگا۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ریاض کی تین کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے سامنے کا منظر بالکل نظر نہیں آئے گا۔ سنیچر کی صبح تک خراب موسم جاری رہے گا۔ 
عسیر ریجن میں بیشہ اور تثلیث بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے یہاں بھی سنیچر تک موسم غیرمستحکم رہے گا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ نجران میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر بے حد محدود ہوگی۔ چار کمشنریاں گرد و غبار کے طوفان میں محصور ہوں گی۔ اس کا سلسلہ بھی سنیچر کی صبح تک جاری رہے گا۔

شیئر: