Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں ریال کے کیبل اور سرکٹ بریکر چوری، غیر ملکی گروہ گرفتار

پاوراسٹیشنز اور زیر تعمیر عمارتوں سے کاپر وائرز اور سرکٹ بریکرز چوری کیے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیبل اور سرکٹ بریکرچرانے والے 9 رکنی  غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گروہ کو ریاض میں انسداد جرائم کی پولیس ٹیم نے گرفتارکیا ۔ ملزمان میں آٹھ پاکستانی اور ایک انڈین شامل ہے۔ 
گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاوراسٹیشنز اور مختلف زیر تعمیر عمارتوں سے کاپر وائرز اور سرکٹ بریکرز چرائے تھے۔ 
مسروقہ سامان کی مالیت 10 لاکھ 50 ہزار ریال کےقریب بتائی جاتی ہے۔  
پولیس نے ملزمان سے ابتدائی بیان لینے کے بعد ان کا کیس تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا جہاں مزید تفتیش کرکے چالان عدالت میں بھیجاجائے گا۔ 

شیئر: