Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم میں ملوث کئی سعودی شہری اور غیر ملکی گرفتار، محکمہ امن عامہ کی رپورٹ

ایک شہری کو ادارہ صحت کے مرکز پر فائرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں گزشتہ ہفتے ہونے والے جرائم میں متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
ویب نیوز سبق نے محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری ہفتہ وار وڈیو رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں ایک سعودی شہری کو ادارہ صحت کے مرکز پرفائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ملزم سے ادارہ امور صحت کے سکیورٹی اہلکارنے کورونا ایس اوپیز پرعمل کرنے کا کہا جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا۔ وڈیو کے ذریعے قانون نافذ کرنے وا لے ادارے کی تفتیشی ٹیم نے ملزم کی شناخت کرکے اسے حراست میں لیا۔ 
مکہ مکرمہ میں گاڑیاں اور الیکٹرانک آلات چرانے کے الزام میں ایک اور سعودی شہری کو گرفتارکیا گیا جس پر الزام ہے کہ اس نے چوری کی 17 وارداتیں کیں جن میں گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ 
مکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب ساتھ ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا جو بینکوں کے باہر بیٹھ کر وہاں آنے والوں کولوٹا کرتے تھے۔ 
ریاض کے ایک رہائشی علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا گیا۔ 
خیبرکمشنری میں تین سعودیوں کو گھروں سے زیورات چرانے کےالزام میں حراست میں لیا گیا جبکہ مکہ مکرمہ میں پانچ غیر ملکی جن میں یمنی اور سوڈانی شامل ہیں کو چوریوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

شیئر: